
سری نگر : مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج نے ظلم اور بربریت کی تمام حدیں پار کر دیں۔ ضلع پونچھ میں قابض بھارتی فوج نے مزید 4 کشمیریوں کو شہید کر دیا۔ پونچھ میں قابض سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ساتویں روز بھی جاری ہے۔ ماہِ اکتوبرمیں قابض بھارتی افواج کے ہاتھوں اب تک 20 کشمیری شہید ہو چکے ہیں۔ دوسری طرف حریت پسندوں نے قابض سیکیورٹی فورسز کی ناک میں دم کر کے رکھا ہوا ہے۔ مقبوضہ کشمیر جموں ڈویژن کے پونچھ اور راجوڑی کے درمیان سرحدی علاقوں کے گھنے جنگلوں میں لڑائی کا آغاز 11 اکتوبر کو ہوا تھا، اب تک تصادم میں 9 فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔


































