
لاہور: پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ نے او لیول ہسٹری کی کتاب پر پابندی لگا دی۔ پابندی کے حوالے سے اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ ذرائع کے مطابق کتاب میں پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کے قواعد و ضوابط کیخلاف مواد شامل کیا گیا تھا۔ کتاب میں چھاپے گئے نصاب سے متعلق آن لائن صارفین کی جانب سے بھی شکوک و شبہات اور شکایات کا اظہار کیا گیا تھا۔ شکایات پر نوٹس لیتے ہوئے پی سی ٹی بی نے او لیول ہسٹری کی کتاب پر پابندی لگا دی ہے۔ مذکورہ کتاب طلباء کیلئے ”پاکستان کی تاریخ اور ثقافت“ کے عنوان سے چھاپی گئی تھی۔ مذکورہ ہسٹری کی کتاب کے مصنف نائجل کیلی ہیں۔


































