Thu Oct 15, 2026

ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ

روزانہ کی خبریں

اب تاریخ اس فیصلے پر فیصلہ کرے گی، عوام بانی پی ٹی آئی کی آواز پر ووٹ دیں گے، پی ٹی آئی وکلاء

اسلام آباد: پی ٹی آئی وکلاء نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیصلے سے مایوسی ہوئی، اب ہمارے امیدوار آزاد حیثیت سے الیکشن لڑیں گے۔
علی ظفر نے کہا کہ پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کو بلا دیا تھا، پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیکر بلا چھین لیا گیا ہے، اب تاریخ اس فیصلے پر فیصلہ کرے گی، پی ٹی آئی کے امیدوار اب آزاد امیدوار کے طور پرالیکشن لڑیں گے، ہمیں اندازہ ہوگیا تھا، آئندہ کی حکمت عملی بنائی ہوئی ہے، کوئی فکر کی بات نہیں۔
علی ظفر نے مزید کہا کہ اب الیکشن کی تیاری ہونی چاہئے،8 فروری کو الیکشن ہے، پی ٹی آئی الیکشن زور وشور سے لڑے گی، پارٹی کو نہیں چھیڑا گیا، صرف انتخابی نشان لیا گیا ہے، ہمارے امیدواروں کو الیکشن لڑنے سے نہیں روکا گیا، اگلی حکومت ہم بنائیں گے۔
بیرسٹر گوہر علی خان نے بھی کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے مایوسی ہوئی، 14 درخواستیں 25 کروڑ عوام کے حقوق پر بھاری ہوئی ہیں، اس وقت 12 کروڑ ووٹر رجسٹرڈ ہیں، 10 کروڑ پی ٹی آئی کے ہیں۔
پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر گوہر علی نے مزید کہا کہ تکنیکی بنیادوں پر فیصلہ دیا گیا، جن 14 لوگوں نے درخواستیں دیں وہ ہماری پارٹی کے ممبر ہیں یہ بات ٹھیک نہیں، بلا رہے یا نہ رہے عوام بانی پی ٹی آئی کی آواز پر ووٹ دیں گے، جو قوتیں ہمیں ہٹانا چاہتی ہیں 8 فروری کو ان کو شکست ہوگی۔
بیرسٹر گوہر علی نے کہا کہ اس فیصلے کے خلاف ہم ریویو کریں گے، اس فیصلے نے ہمیں بلے سے محروم کیا، 227 سیٹیں چلی گئیں، ہمارے امیدوار آزاد حیثیت میں الیکشن لڑیں گے، اس سے کرپشن کی ابتدا ہوگی۔

مزید پڑھیے

Most Popular