Thu Oct 15, 2026

ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ

روزانہ کی خبریں

جوہری معاہدے سے کم پر کوئی بات نہیں ہوگی، ایران

ویانا : جوہری معاہدے سے کم پر کوئی بات نہیں ہوگی، جوہری معاہدہ ہماری ریڈ لائن ہے۔یہ بات ایران کے نائب وزیر خارجہ اور سینیئر مذاکرات کار علی باقری نے نے کہی۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے مذاکراتی وفد نے جدت عمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقابل فریق کے سامنے ظالمانہ پابندیوں کی منسوخی اور ایٹمی مسائل کے موضوع کے تحت اپنی تجاویز پیش کی ہیں۔ ویانا مذاکرات میں انجام پانے والے 6 دور کے مذاکرات کے اختلافی موضوعات ابھی حل نہیں ہوئے ہیں اور زیرغور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ویانا کے6 دور کے مذاکرات اور پھر چھٹے دور کے مذاکرات کے نتائج کی بنیاد پرپیش کی جانے والی تجاویز کے متن پر چند اختلافی موضوعات کے بارے میں فریقین کے درمیان اب بھی اختلافات موجود ہیں جن کے بارے میں اعلیٰ سطح پر فیصلہ لینے کی ضرورت ہے۔ فریق مقابل نے ان میں سے بعض مسائل کو گذشتہ چند روز کے دوران ہونے والی گفتگو کے دوران تسلیم کرلیا ہے جبکہ بعض مسائل کو قبول نہیں کیا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular