
بغداد : شمالی عراق میں ترک ڈرون حملے میں 6 افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہوگئے۔ مقامی میڈیا کے مطابق کردستان کے علاقے سنجار میں ڈرون سے کئی مقامات پر حملے کئے گئے۔ ترکی کا دعویٰ ہے کہ اس نے عسکریت پسندوں کے ایک گروہ کو نشانہ بنایا۔ حملے کے بعد ایک عمارت مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہے اور لوگ زخمیوں کو نکالتے ہوئے دیکھے گئے۔ شفق نیوز کا کہنا ہے کہ ترک ڈرونز نے 4 حملوں میں علاقائی کونسل کی عمارت میں چار ٹھکانوں اور مکانات کو نشانہ بنایا ہے۔


































