
وانا: پاکستان میں شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں فوجی آپریشن کے دوران 6 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے۔ آپریشن دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کیا گیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک سپاہی بھی شہید ہوگیا۔ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان شدید ہوا۔ آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف بہادری کے ساتھ لڑتے ہوئے 33 سال کے سپاہی عبدالکریم شہید ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف کارروائیوں اور بے گناہ شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔ علاقے میں دیگر ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کےلیے کلیرنس آپریشن جاری ہے۔


































