
سیول : جنوبی کوریا اور جاپان کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ شمالی کوریا نے ایک بار پھر بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔ جنوبی کورین فوج کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے بیلسٹک میزائل جزیرہ نما کوریا کے مشرق میں سمندر میں فائر کیا ہے۔ اس حوالے سے جاپانی کوسٹ گارڈ نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے فائر کیا گیا میزائل بیلسٹک ہو سکتا ہے۔


































