
اوسلو : امن کا نوبیل انعام فلپائنی صحافی ماریہ ریسا اور روسی صحافی دمتری مراتوف نے جیت لیا، امن انعام دونوں کو آزادی اظہار کے تحفظ کی کوششوں کے لیے دیا گیا ہے، امن انعام کیلئے 329 امیدوار نامزد تھے، جن میں سے 234 افراد اور 95 تنظیمیں شامل تھیں۔ ، دونوں صحافیوں کو رواں برس 10 دسمبر کو ناروے کے شہر اوسلو میں ایوارڈ اور 10 لاکھ ڈالر کی رقم دی جائے گی، گزشتہ روز ادب کا نوبل انعام تنزانیہ کے ادیب عبدالرزاق گرناہ نے جیت تھا، کیمسٹری کا نوبل انعام جرمنی کے بینجمن لسٹ اور برطانیہ کےڈیوڈ ڈبلیو سی میک ملن کونوبل انعام دیا گیا۔جبکہ فزکس کا انعام 3سائنسدانوں کو دیا گیا تھا۔ جنہیں نوبل انعام پیچیدہ جسمانی نظام سمجھنے میں خدمات انجام دینے پر دیا گیا، طب 2020 کا انعام دو امریکی سائنسدانوں کو دیا گیا ہے۔ انہیں انسانی جسم میں درجہ حرارت سے متعلق اعصابی نظام پرتحقیقات کرنے پریہ انعام دیا گیا۔


































