Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

پریس کانفرنس نہیں کرنی، پرویز الہی کا پی ٹی آئی نہ چھوڑنے کا اعلان

لاہور: سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کی، جس میں انہوں نے کہا کہ پریس کانفرنس ابھی نہیں کرنی۔ پاکستان تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الٰہی نے مزید کہا کہ آج کی مہنگائی کے ذمے دار نواز شریف اور شہباز شریف ہیں۔ دونوں بھائیوں نے آئی ایم ایف سے غلط شرائط پر قرضے لیے۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف سے ایسا کوئی معاہدہ نہیں کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں مزید بے روز گاری ہونے جارہی ہے۔ اس ملک کو بہتر کرنا ہوگا، لوگ خودکشی پر اتر آئے ہیں۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ نگراں حکومت کے پیچھے نواز شریف اور شہباز شریف فارمولا ہے۔ افغانستان جیسا ملک ہم سے آگے جارہا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کے دور حکومت میں پیٹرول کی یہ قیمت نہیں تھی۔

مزید پڑھیے

Most Popular