
تہران : ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران سے آئندہ ہفتے ہونے والے مذاکرات کے دعویٰ کی تردید کر دی ہے۔ ایرانی سرکاری ٹی وی سے گفتگو میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ واضح کر دوں کہ نئے مذاکرات شروع کرنے کے لیے کوئی معاہدہ نہیں ہوا ہے، امریکا کے ساتھ ایٹمی مذاکرات کا کوئی منصوبہ نہیں، امریکی حملوں کے اثرات کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مذاکرات سے متعلق کوئی انتظام یا گفتگو نہیں ہوئی ہے، مذاکرات شروع کرنے کے لیے کوئی منصوبہ طے نہیں کیا گیا ہے۔


































