
تل ابیب: جرمن چانسلر فریڈرک مرز نے کہا ہے کہ جرمنی مستقبلِ قریب میں آزاد فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے ساتھ پریس بریفنگ میں جرمن چانسلر نے کہا کہ غزہ امن منصوبے کے مراحل کو بتدریج آگے بڑھانا ضروری ہے اور اس کے نتائج ابھی کوئی نہیں جانتا، اسی لیے جرمنی نے دیگر یورپی ممالک کے برخلاف فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے سے گریز کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ برلن کا مؤقف ہے کہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا کام امن مذاکرات کے اختتام پر ہونا چاہیے، ابتدا میں نہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ غزہ میں جاری جنگ اور اسرائیلی پالیسیوں کے باوجود جرمنی اپنی پوزیشن تبدیل نہیں کرے گا۔ مرز نے کہا کہ وہ ایک نئے مشرقِ وسطیٰ کے ہدف کی جانب کام کر رہے ہیں جہاں اسرائیل کو مکمل طور پر تسلیم کیا جائے۔


































