Mon Oct 12, 2026

ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی

روزانہ کی خبریں

حکومت کے قیام میں کسی بھی غیر ملکی مداخلت کو برداشت نہیں کیا جائے گا، ہادی عامری

بغداد : عراقی تنظیم بدر کے سربراہ ہادی عامری نے پارلیمانی انتخابات میں شرکت کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عراق کی آئندہ حکومت کے قیام میں کسی بھی غیر ملکی مداخلت کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔
انہوں نے دارالحکومت بغداد کے ایک پولنگ اسٹیشن میں ووٹ ڈالنے کے بعد کہا کہ عراقی عوام اپنی خودمختاری کے تحفظ کے لیے پرعزم ہیں اور کسی بھی بیرونی مداخلت کو تسلیم نہیں کریں گے۔ عامری نے مزید کہا کہ غیر ملکی سرپرستی کا دور ختم ہوچکا ہے اور ہم اس کے دوبارہ لوٹنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ عراق کے فیصلے عراقی عوام خود کریں گے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ آئندہ حکومت میں کوئی بھی فریق تنہا نہیں ہوگا اور کسی گروہ کو نظرانداز نہیں کیا جائے گا۔ ہم نے اتفاق کیا ہے کہ انتخابات کے بعد باہمی تعاون کا فارمولا جاری رہے گا۔مقتدی صدر کی جانب سے انتخابات کے بائیکاٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے ہادی عامری نے کہا کہ ہم صدر تحریک کے موقف کا احترام کرتے ہیں۔ آج کے انتخابات عراق کی کامیابی ہیں اور ہمیں انتخابی کمیشن پر مکمل اعتماد ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular