Thu Oct 15, 2026

ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ

روزانہ کی خبریں

یورینیم افزودگی کے حق کے بغیر کوئی معاہدہ قبول نہیں ، ایران

تہران: ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہاہے کہ ایران ایسا کوئی معاہدہ قبول نہیں کرے گا جس میں یورینیم افزودگی کا حق تسلیم نہ کیا گیا ہو۔ تہران میں سفارت کاروں سے گفتگو میں عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ آئی اے ای اے سے معاہدہ ختم نہیں ہوا یہ ایک نئے انداز میں جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ بمباری سے متاثرہ جوہری مقامات تک رسائی میں سیکیورٹی اور تحفظ کے مسائل کا خدشہ ہے۔ آئی اے ای اے کے معائنہ کاروں کو جوہری تنصیبات تک رسائی دینا سیکیورٹی اور حفاظت کا معاملہ ہے۔ انہوں نے یورپی طاقتوں کو خبردار کیا ہے کہ اگر پابندیوں کے نفاذ کیلئے نام نہاد اسنیپ بیک میکانزم فعال کیا تو جوہری معاہدے میں ان کا کردار مؤثر طریقے سے ختم ہو جائے گا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ برطانیہ، فرانس اور جرمنی یہ فرض کر کے سنگین غلط فہمی کر رہے ہیں کہ اسنیپ بیک میکانزم انہیں ایران کی جوہری فائل پر اسٹریٹجک فائدہ پہنچاتا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular