Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

شیعہ عقائد کو نظر انداز کرکے کوئی نصاب مسلّط نہیں کیا جا سکتا، علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی

لاہور : وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے واضح کیا ہے کہ شیعہ عقائد کو نظرانداز کرکے کوئی نصاب مسلّط نہیں کیا جا سکتا۔ یکساں نصاب اچھا اقدام ہے لیکن متعصب افراد نے اسے متنازع بنا دیا۔ ملت جعفریہ ہرگز اہل بیتؑ کی مخالفت برداشت نہیں کرے گی۔ جامعۃ المنتظر لاہور کی علی مسجد میں خطاب کرتے ہوئے علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے کہا کہ نصاب کی تدوین میں تعاون کیا، لیکن ہماری تجاویز شامل نہیں کی گئیں۔ متعلقہ افسران سے لے کر وزیرِ تعلیم اور وزیراعظم تک سب کو خطوط بھیجے گئے، لیکن ہمیں تسلی بخش جواب نہیں دیا گیا۔ یہاں تک کہ حتمی مسودہ بھی فراہم نہیں کیا گیا۔ نئے نصاب میں پیغمبر(ص) کے اہل بیتؑ کے ذکر کو نکالا جا رہا ہے۔ صدیوں کے مسلّمہ عقائد کو تبدیل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، جیسا کہ درود میں تمام صحابہ کو شامل کرنے پر غیر ضروری زور دیا جا رہا ہے، جس پر خود اہلسنت کے اکابر علماء بھی متفق نہیں۔ اس کیلئے جعلی احادیث کا سہارا لیا جا رہا ہے۔ تمام صحابہ کو درود میں شامل کرنے پر اصرار بھی درست نہیں، کیونکہ نہ تو کوئی صحابی معصوم ہونے کا دعویٰ کرتا ہے اور نہ ہی ان کے معصوم ہونے پر کوئی اور دلیل ہے ۔پیغمبر اکرم (ص) اور اُن کی آل کی تیرہ ہستیاں معصوم ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular