
نائیجر : نائجیریا میں مسلح افراد نے کیتھولک اسکول پر حملہ کرکے دو سو سے زائد بچوں اور بارہ اساتذہ کو اغواء کر لیا۔
مغربی نائجیریا کی ریاست نائجر کے علاقے پیپیری میں مسلح افراد نے سینٹ میری اسکول پر جمعہ کو صبح سویرے دھاوا بول دیا اور دو سو پندرہ طلبہ کے ساتھ بارہ اساتذہ کو بھی اغوا کر لیا۔ عیسائی تنظیم کرسچن ایسوسی ایشن آف نائجیریا نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ بچوں کی بحفاظت بازیابی کے لیے والدین کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ علاقے میں فوج اور دیگر سیکیورٹی اہلکاروں کو تعینات کر دیا گیا ہے۔ واقعے کے بعد والدین اپنے لاپتہ بچوں کی تلاش میں گھروں سے باہر نکل آئے اور علاقے میں خوف و گھبراہٹ کی کیفیت برقرار ہے۔ حکام کے مطابق یہ حالیہ برسوں میں ملک کا سب سے بڑا اجتماعی اغوا ہے۔


































