Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

نائیجیریا، فوج کی قدس ریلی پر فائرنگ، 20 مظاہرین شہید، متعدد زخمی

ابوجا : نائیجیریا میں سیکیورٹی فورسز نے اسرائیل کیخلاف احتجاج کرنے والوں کو خون میں نہلادیا۔دارالحکومت ابوجا میں قدس ریلی پر فائرنگ سے بیس افراد شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ یوم القدس کے موقع پر نمازجمعہ کے بعد آیت اللہ شیخ زکزاکی کی جماعت تحریک اسلامی کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی۔فلسطینی پرچم اٹھائے سینکڑوں مردو خواتین سڑکوں پر نکل آئے اور مارچ کیا سیکیورٹی فورسز نے مظاہرین کو آگے بڑھنے سے روکنے کیلئے شیلنگ اور فائرنگ کی۔ گولیاں لگنے سے بیس افراد شہید اور کئی زخمی ہوگئے۔ درجنوں مظاہرین کو گرفتار کرلیا گیا۔
آئی ایم این کے سینئر رکن سیدی منیر سوکوتو نے تشدد کے لیے فوج کو مورد الزام ٹھہراتے ہوئے کہا کہ یہ احتجاج پُرامن تھا جس پر فوج نے براہ راست گولیاں چلائیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular