Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

غزہ میں امداد کے داخلے پر اسرائیلی پابندی کے باعث نوزائیدہ بچوں کی حالت انتہائی خطرے میں ہے، یونیسیف

اقوام متحدہ کے بچوں کے ادارے (یونیسیف) نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں امداد کے داخلے پر حالیہ اسرائیلی پابندیاں شہریوں کے المیے میں اس طرح اضافہ کر رہی ہیں جو ایک بے مثال انسانی تباہی کی علامت ہے۔ یونیسیف نے ایک بیان میں اس بات کی نشاندہی کی کہ غزہ کی پٹی میں امدادی سامان کے داخلے کو روکنے، بہ شمول ویکسین اور سانس لینے والی ادویات روکنے سے بچوں کے لیے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔ تنظیم نے کہا کہ اگر وہ غزہ کی پٹی میں طبی سامان لانے سے قاصر ہے تو معمول کی ویکسینیشن مکمل طور پر روک دی جائے گی۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر طبی سامان نہ پہنچایا گیا تو غزہ کی پٹی میں نوزائیدہ بچوں کی حالت انتہائی خطرے میں ہے۔
مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے لیے یونیسیف کے علاقائی ڈائریکٹر ایڈورڈ بیگ بیڈر نے کہا کہ اتوار کو اعلان کردہ امداد پر عائد اسرائیلی پابندیاں شہریوں کی جان بچانے کے لیے کیے جانے والے آپریشنز کو شدید متاثر کریں گی۔ انہوں نے جنگ بندی کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے امداد کے آزادانہ بہاؤ کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے وضاحت کی کہ یونیسیف جنگ بندی کے پہلے مرحلے کے دوران زیادہ بنیادی سامان لانے اور ضرورت مند بچوں کی زیادہ تعداد تک پہنچنے کے قابل رہا ہے مگر اب اس کے پاس بچوں کو امداد فراہم کرنے کا کوئی ذریعہ نہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular