
اسلام آباد: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ وہ نئے عیسوی سال کی آمد پر ملک و قوم کی خوشحالی کے لیے دعاگو ہیں۔ انہوں نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ وحدت و اخوت اور مذہبی رواداری کے لیے نئے سال بھی جدوجہد جاری رہے گی۔ سال 2022 تکفیریت سے پاک پاکستان کے طور پر منایا جائے گا۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مزید کہا کہ نئے سال کی آمد پر پاکستان کی نظریاتی وجغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کے لیے تجدید عہد کرتے ہیں اور اسلام و ملک دشمنوں کے مقابل اپنی پوری قوت کے ساتھ سینہ سپر رہیں گے۔


































