Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

قیدیوں کی رہائی کیلئے حماس سے نئے مذاکرات کا انکشاف

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو نے قیدیوں کی رہائی کیلئے حماس سے نئے مذاکرات کا انکشاف کیا ہے۔ صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو نے وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر سے ملاقات کی اور ایران، ٹیرف اور حماس کے ہاتھوں اسرائیلی یرغمالیوں پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے بتایا کہ غزہ میں حماس کی قید سے مزید یرغمالیوں کی رہائی کے لیے نئے مذاکرات جاری ہیں ۔ ملاقات کے بعد نیتن یاہو نے صحافیوں کو بتایا کہ ہم اب ایک اور ڈیل پر کام کر رہے ہیں جو، ہمیں امید ہے کہ کامیاب ہو جائے گی، ہم تمام یرغمالیوں کو نکالنے کے لیے پرعزم ہیں۔ ٹرمپ نےکہا ہم یرغمالیوں کو نکالنے کی بہت کوشش کر رہے ہیں، اب ہم ایک اور جنگ بندی کی امید کر رہے ہیں، ہم دیکھیں گے کہ کیا ہوتا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular