
دوحہ : امریکا نے غزہ میں جنگ بندی کو اپریل تک توسیع دینے کی نئی تجاویز پیش کردیں۔ وائٹ ہاؤس سے جاری بیان میں کہاگیاہے کہ امریکی تجویز کا مقصد جنگ بندی کو رمضان اور پاس اوور کے بعد اپریل تک بڑھانا ہے تاکہ جنگ کے مستقل خاتمے کی بات چیت کے لیے اضافی وقت فراہم کیا جا سکے۔ وائٹ ہاؤس کےمطابق یہ تجویز امریکی خصوصی ایلچی اسٹیو وٹ کوف اور قومی سلامتی کونسل کے اہلکار ایرک ٹریگر نے پیش کی۔ وائٹ ہاؤس نے حماس پر مکمل طور پر ناقابل عمل مطالبات کرنے اور معاہدے کو روکنے کا الزام لگایا۔


































