Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

نئی تجاویز کا مقصد غزہ معاہدے کو نظرانداز کرنا ہے، حماس

غزہ: حماس نے غزہ میں جنگ بندی سے متعلق نئی تجاویز کو مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ نئی تجاویز کا مقصد غزہ معاہدے کو نظرانداز کرنا ہے۔حماس کے ترجمان حازم قاسم نے ایک بیان میں کہا کہ رپورٹس سے پتہ چلتا ہے کہ نئی تجاویز پیش کی جا رہی ہیں جس کا مقصد جنگ بندی کے معاہدے کو ناکام بنانا ہے۔ انہوں نے معاہدے کے دوسرے مرحلے پر عمل درآمد کے لیے حماس کے عزم کا اعادہ کیا۔ جس میں دوبارہ جنگ شروع نہ کرنا، غزہ سے مکمل اسرائیلی انخلا اور فلاڈیلفی کوریڈور خالی کرنا شامل ہے۔ انہوں نے یہ بھی نشاندہی کی کہ اسرائیل نے معاہدے میں بیان کردہ انسانی پروٹوکول پر عمل درآمد نہیں کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم جنگ کی طرف واپس نہیں جانا چاہتے۔ اگر اسرائیل اپنی جارحیت دوبارہ شروع کرتا ہے تو ہمارے پاس اپنے لوگوں کے دفاع کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے۔
دی یروشلم پوسٹ کے مطابق امریکی ایلچی اسٹیو وٹ کوف نے دوحہ میں ثالثوں کو جنگ بندی پچاس دن تک بڑھانے کی تازہ ترین تجویز پیش کی ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular