Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

عالمی مالیاتی اداروں کی شکل میں پاکستان پر نئے آقا آگئے ہیں، رضا ربانی

اسلام آباد: سینیٹر رضا ربانی نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی اداروں کی شکل میں پاکستان پر نئے آقا آگئے ہیں۔ مالیاتی سامراجوں نے آئی ایم ایف سے معاہدے میں پہلے اپنی شرائط منوائیں، معاہدے میں ان کی شرائط نے پاکستان کی خود مختاری پر سمجھوتا کیا۔ رضا ربانی نے کہا کہ اب مالیاتی ادارے پاکستان کو اپنے راج کا حصہ سمجھتے ہیں، پاکستان کو آئینی اور سیاسی معاملات پر ڈکٹیشن دے رہے ہیں۔ سینیٹر رضا ربانی نے کہا کہ چند روز قبل آئی ایم ایف تجویز دے رہا تھا کہ کن کلاسوں کو ٹیکس نیٹ میں شامل کیا جائے اور کن کو شامل نہ کیا جائے. اب ورلڈ بینک نے تجویز کیا ہے کہ وزراء کی نیشنل کونسل ہونی چاہیے، یہ ایک آزاد ریاست کی حکمرانی میں کھلی مداخلت ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس انداز میں سفارت کار تزویراتی علاقوں کا دورہ کر رہے ہیں اور ملک کے اندرونی معاملات پر تبصرہ کر رہے ہیں۔ اس سے یہ یقین ہوتا ہے کہ ایسٹ انڈیا کمپنی کی ایک نئی شکل نے پاکستان پر حملہ کر دیا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular