Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

غزہ کا نیا معاہدہ 60 روزہ جنگ بندی پر مشتمل ہوگا، مصر

قاہرہ : مصری وزیر خارجہ بدر عبد العاطی نے انکشاف کیا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی معاہدے پر کام جاری ہے۔ جو ابتدائی طور پر ساٹھ روزہ جنگ بندی پر مشتمل ہو گا۔ مصری وزیر خارجہ بدر عبد العاطی نے کہا کہ ان کا ملک نئے معاہدے پر کام کر رہا ہے جس میں کچھ اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے 60 دن کی جنگ بندی اور محصور علاقے میں انسانی امداد کی تیزی سے رسائی شامل ہے۔ انہوں نے کہاکہ جنگ بندی کی نئی تجویز مصر، قطر اور امریکہ کی مشترکہ کوشش ہے۔ انہوں نےکہا کہ امریکا کو اس بات کی اہمیت کاادراک ہے کہ غزہ سے متعلق کسی بھی آئندہ معاہدے میں جنگ بندی کے پائیدار ہونے کی ضمانتیں شامل ہونا ضروری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ساٹھ روزہ جنگ بندی کے بعد اگلے مرحلے میں پیش رفت کی امید ہے۔ انھوں نے بتایا کہ فائر بندی کے بعد چند ہفتوں کے اندر غزہ کی تعمیر نو کے لیے ایک کانفرنس منعقد کی جائے گی۔

مزید پڑھیے

Most Popular