
جھنگ : کالعدم سپاہ صحابہ نے اہلسنت والجماعت کے بعد ایک بار پھر اپنا نام بدل کر سنی علما کونسل رکھ لیا۔ اور نئے نام سے سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا ہے۔ اس بات کا فیصلہ جھنگ میں سپاہ صحابہ کے مرکز میں اجلاس کے دوران کیا گیا جس میں مولوی احمد لدھیانوی اور ایم پی اے معاویہ اعظم سمیت دیگر شریک ہوئے۔ احمد لدھیانوی نے کہا کہ ہم بلدیاتی الیکشن میں بھرپور شرکت کریں گے اور ہر حلقے میں اپنے امیدوار کھڑے کریں گے۔ اس حوالے سے دیگر جماعتوں کیساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ بھی کی جائے گی۔ جس کے لیے دیگر جماعتوں سے بھی رابطے شروع کر دیئے ہیں۔ شیعہ علما کونسل کے مقابلے میں جماعت کا نام تبدیل کیا گیا ہے۔


































