Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

ہالینڈ: قرآن کی بے حرمتی کے جواب میں ڈچ ترجمہ میں قرآن پاک تقسیم کرنے کی مہم کا آغاز

یورپی ملک ہالینڈ میں قرآن پاک کے نسخوں کی بے حرمتی کے جواب میں ڈچ ترجمہ کے ساتھ قرآن پاک تقسیم کرنے کی مہم شروع کردی گئی۔ چند برسوں کے دوران یورپ کے متعدد ممالک میں اسلاموفوبیا نے معاملات کو غیر معمولی خرابی سے دوچار کیا ہے۔ اس کے نتیجے میں مسلمانوں کے لیے حالات بد سے بدتر ہوتے گئے ہیں۔
ہالینڈ، سوئیڈن اور ناروے میں اسلاموفوبیا پر مبنی واقعات رونما ہوتے رہے ہیں۔ ڈنمارک اور ہالینڈ میں انتہائی دائیں بازو کے کئی مسیحیوں نے مسلمانوں سے نفرت کے اظہار کے لیے قرآن کے نسخوں کی بےحرمتی جیسے قبیح کام بھی کیے ہیں۔ ہالینڈ میں 13 جنوری کو انتہائی دائیں بازو کی سوچ کے علم بردار ویگننز ویلڈ نے قرآن پاک کا نسخہ نذرآتش کی کوشش کی تھی۔ اس مذموم کوشش کے جواب میں مسلمانوں نے قرآن کے نسخے تقسیم کرنے مہم شروع کی ہے تاکہ ڈچ معاشرے میں اسلام کی تعلیمات عام ہوسکیں۔
ہالینڈ کے شہر ارنہم میں قرآن کے نسخے تقسیم کرنے کی مہم شروع کی گئی ہے۔ مقصد یہ ہے کہ لوگ قرآن پڑھیں اور مسلمانوں کے بارے میں پائی جانے والی غلط فہمیاں دور کریں۔ اس حوالے سے 6 مساجد فاؤنڈیشنز کے مینیجرز نے ارنہم شہر کے ایک چوک میں جلائیں مت، پڑھیں، کے زیرعنوان تقریب منعقد کی۔ تقریب میں چوک سے گزرنے والوں کو ڈچ ترجمے پر مبنی قرآن کے نسخے دیے گئے۔ ساتھ ہی ساتھ اسلام سے متعلق بروشر بھی تقسیم کیے گئے۔ قرآن کے نسخے تقسیم کرنے کی اس تقریب مٹھائی کی تقسیم کا بھی اہتمام کیا گیا۔

مزید پڑھیے

Most Popular