Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

اپنی حکومت بچانے کیلئے نیتن یاہو کا جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کا وعدہ

تل ابیب : صیہونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے اپنی حکومت بچانے کیلئے جنگ بندی کے بعد بھی غزہ جنگ جاری رکھنے کا وعدہ کرلیا۔
اسرائیلی اخبار یدیوت اہرنوٹ نے رپورٹ دی ہےکہ نیتن یاہو نے وزیرخزانہ بیزالیل اسموٹریچ کو حکومتی اتحاد سے نکلنے سے روکنے کے لیے غزہ پر اسرائیل کی جنگ جاری رکھنے کا وعدہ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو کے وعدے پر اسموٹریچ سمجھتے ہیں کہ ان کے مطالبات پورے ہوگئے ہیں۔
اسموٹریچ نے مطالبہ کیا تھا کہ اسیروں کی رہائی کے بعد فوج کو دوبارہ غزہ میں بھیجنے اور امداد کے بہاؤ پر کنٹرول کی ضمانت دی جائے۔
اس سے پہلے اسمورٹریچ نے کہا تھا کہ وزیر اعظم جنگ بندی کے پہلے مرحلے کے بعد جنگ دوبارہ شروع کرنے کا وعدہ کریں تو وہ اتحاد میں رہیں گے۔ نیتن یاہو کی اسموٹریچ سے ملاقات کے بعد ہی سیکورٹی کابینہ نے بغیر کسی رکاوٹ کے معاہدے کی منظوری دیدی۔

مزید پڑھیے

Most Popular