
تل ابیب: صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو نے قیدیوں کو رہا نہ کیے جانے کی صورت میں غزہ میں دوبارہ حملے کرنے کی دھمکی دے دی۔ نیتن یاہو نے ایک ویڈیو بیان میں کہا ہےکہ اگر حماس نے ہفتے کی دوپہر تک قیدیوں کو رہا نہیں کیا تو جنگ بندی کا معاہدہ ختم ہو جائے گا اور لڑائی دوبارہ شروع ہو جائے گی۔ نیتن یاہو نے کہا کہ فوج اس وقت تک شدید لڑائی کرے گی، جب تک حماس کو شکست نہیں دے دیتے۔ کابینہ اجلاس کے بعد خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوجیوں کو غزہ کی پٹی کے اندر اور ارد گرد جمع ہونے کا حکم دے دیا ہے۔


































