Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

امریکا سے مذاکرات بعض تبدیلیوں کے بغیر ممکن نہیں، ایران

تہران : ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ مذاکرات تب تک ممکن نہیں جب تک کہ بعض چیزیں تبدیل نہ ہوں۔ عراقچی نے ایک انٹرویو میں کہا ہےکہ ایران کی جانب سے مذاکرات کی مخالفت کسی ضد کی وجہ سے نہیں بلکہ تاریخ اور تجربے کے نتیجے میں ہے۔ تہران کے مذاکرات میں حصہ لینے سے پہلے واشنگٹن کو اپنی پالیسی پر نظرِ ثانی کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2015 کے جوہری معاہدے کو اس کی موجودہ شکل میں بحال نہیں کیا جا سکتا کیونکہ ایران کی جوہری صورتحال آگے بڑھ چکی ہے اور اس پر نئی پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں۔ تاہم یہ معاہدہ ایک ماڈل کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نےکہا کہ امریکی فریق کے ساتھ کسی بھی مذاکرات کا سب سے اہم مقصد پابندیوں کو ہٹانا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular