
تہران : ایرانی صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کے دورہ سعودی عرب کے بعد بحرین اور ایران کے درمیان مذاکرات شروع ہوگئے۔ ماضی میں ایران کی وزارت خارجہ کے ایک وفد نے بحرین کا سفر کیا تھا جس نے بحرین میں پارلیمانی یونین کے 12 مارچ کو منعقد ہونے والے بین الاقوامی اجلاس میں شرکت کی تھی۔ بحرین اور ایران کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی بحالی کے لیے دو طرفہ سطح پر اہم مذاکرات جاری ہیں۔ ایرانی آیت اللہ صدر سید ابراہیم رئیسی نے ایک تقریب سے خطاب میں کہا ہے کہ ایران کی خارجہ پالیسی متوازن ہے جس میں تمام ملکوں کے ساتھ متوازن تعلقات پر توجہ دی گئی ہے۔ حکومت نے صرف چند ملکوں تک محدود رکھے جانے سے گریز کیا ہے البتہ ایران مفاہمت رکھنے والے ملکوں کے ساتھ ہی چلنے کو ترجیح دیتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ملک کے لئے بہت سے راستے کھل گئے ہیں اور دشمن کی خواہش کے برخلاف مزید اور دوسرے راستے بھی کھلیں گے۔


































