
برسلز : روس اور یورپ کے درمیان تنازع میں شدت آگئی ہے نیٹو نے اتحاد میں شامل روسی مشن کے 8 ارکان کو نکال دیا، نیٹو عہدیدار کے مطابق روسی ارکان غیر اعلانیہ روسی انٹیلی جنس افسران تھے، ارکان کی بے دخلی پر روس نے بھی ردعمل کا اظہار کیا ہے، اعلیٰ روسی عہدیدار لیونڈ سلوٹسکی نے کہا ہے کہ ماسکو نیٹو مشن سے 8 روسی سفارتکاروں کی بے دخلی کا جواب دے گا۔


































