Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

تحریک انصاف کا انتخابی دھاندلی کیخلاف ملک گیر احتجاج، کئی رہنما زیرحراست

کراچی: پاکستان تحریک انصاف نے انتخابی دھاندلی کیخلاف ملک بھر میں احتجاج کیا اور ریلیاں نکالیں۔ کراچی۔ اسلام آباد۔ لاہور۔ پشاور سمیت مختلف شہروں میں بڑی تعداد میں لوگ احتجاج میں شریک ہوئے. کئی رہنماؤں کو حراست میں لے لیا گیا۔ لاہور میں ریلیوں اور مظاہروں میں شریک تحریک انصاف کے رہنما لطیف کھوسہ، سلمان اکرم راجا، دو رکن پنجاب اسمبلی حافظ فرحت عباس اور ہارون اکبر کو حراست میں لے لیا گیا۔ لاہور سے میاں محمود الرشید کے بیٹے ڈاکٹر حسن محمود کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔ پی ٹی آئی نے اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی مبینہ انتخابی دھاندلی کے خلاف احتجاج کیا، سیمابیہ طاہر کی زیر قیادت میں ریلی سے کچھ کارکنوں کو حراست میں لیا گیا۔ ادھر ملتان کے مظاہرے سے سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی کے داماد اور نواسے کو گرفتار کرلیا گيا۔ کراچی میں بھی تحریک انصاف نے احتجاج کیا، حلیم عادل شیخ کی سربراہی میں داؤد چورنگی پر احتجاج کیا گیا جبکہ کوئٹہ میں تحریک انصاف کے کارکنوں نے احتجاجی ریلی نکالی۔

مزید پڑھیے

Most Popular