
کراچی: انتخابات میں مبینہ دھاندلی کیخلاف احتجاج ملک بھر میں پھیل گیا۔ انتخابی نتائج کے اعلان میں غیر معمولی تاخیر اور نتائج میں ردوبدل کیخلاف بیشتر سیاسی پارٹیاں سراپا احتجاج بن گئی ہیں۔ بانی پی ٹی آئی و سابق وزیراعظم کی اپیل پر ملک بھر میں الیکشن کمیشن دفاتر کے باہر احتجاج کیا گیا۔ پولیس نے لاہور سے پی ٹی آئی کے کئی کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔ کراچی میں جماعت اسلامی نے بھی مبینہ دھاندلی کیخلاف مظاہرے کئے۔ جبکہ جمعیت علمائے اسلام نے صوبہ بلوچستان اور سندھ میں مرکزی شاہراہیں بند کردیں۔ مظاہرین نے دھرنا دیا اور درست انتخابی نتائج جاری کرنے کا مطالبہ کیا۔


































