Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

میانمار اور تھائی لینڈ زلزلے سے لرز اٹھے، ڈیڑھ سو سے زائد افراد ہلاک

ینگون: میانمار میں سات اعشاریہ سات شدت کے زلزلے نے تباہی مچادی۔ لرزتی زمین نے فلک بوس عمارتیں منٹوں میں ملبے کا ڈھیر بنادیں۔ ایک سو پچاس افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہوگئے۔ لوگوں کی بڑی تعداد ملبے تلے دب گئی۔ ہلاکتوں میں اضافے کاخدشہ ہے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 7.7 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز میانمار کے شہر منڈالے سے 17.2 کلومیٹر کے فاصلے پر تھا۔ زلزلے کے بعد شدید آفٹر شاکس بھی محسوس کیے گئے۔ سرکاری میڈیا کے مطابق زلزلے سے 5 شہروں اور قصبوں میں متعدد عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن چکی ہیں۔ یانگون۔ منڈالے ایکسپریس وے پر 2 پل بھی منہدم ہوگئے۔ میانمار کی فوجی حکومت نے متاثرہ علاقوں میں ہنگامی حالت نافذ کر دی۔
زلزلے سے تھائی لینڈ میں بھی تباہی ہوئی اور آٹھ افراد جان سے گئے۔ زلزلے کے جھٹکے چین میں بھی محسوس کئے گئے۔

مزید پڑھیے

Most Popular