Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

ایم ڈبلیو ایم وفد کی پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان سے ملاقات

اسلام آباد: علامہ راجہ ناصر عباس کی سربراہی میں مجلس وحدت مسلمین کے اعلیٰ سطح کے وفد نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان سے ملاقات کی. اس ملاقات میں مرکزی سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن اور چیف الیکشن کمشنر تحریک انصاف نیاز اللہ نیازی ایڈوکیٹ بھی موجود تھے۔ ملکی سیاسی صورتحال، دونوں جماعتوں کے مابین اشتراک اور آئندہ کے لائحۂ عمل کے حوالے سے اہم امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی ہمت، جرات، استقامت اور ملک میں آئین قانوں کی بالادستی کیلئے بے مثال جدوجہد کو زبردست خراجِ تحسین کیا اور انٹرا پارٹی انتخابات کے ذریعے منتخب ہوکر بطور چیئرمین جماعتی ذمہ داریاں سنبھالنے پر بیرسٹر گوہر علی خان کو مبارکباد دی۔ ملک میں صاف شفاف انتخابات کے انعقاد اور جمہور کی مرضی اور منشاء کی روشنی میں اقتدار کے پرامن اور مؤثر انتقال کی ضرورت پرزور دیا گیا۔
علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کہا کہ ملک میں جاری جبر و فسطائیت کا اب خاتمہ ہونا چاہئے۔ پرامن سیاسی سرگرمیوں ہر جماعت کا حق ہے۔ تمام سیاسی جماعتوں کیلئے انتخابات میں شرکت کے یکساں مواقع ہونے چاہئں۔ دونوں رہنما نے انتخابات کے التواء اور غیر آئینی و غیر جمہوری اور نگران حکومتوں کے مدتِ کار میں توسیع کی خلافِ دستور کوششوں کی بھرپور قانونی و سیاسی مزاحمت پر اتفاق کیا اور مجلسِ وحدت مسملین اور پاکستان تحریک انصاف کے مابین سیاسی اشتراک کو وسعت دینے کیلئے باہمی مشاورت و روابط برقرار رکھنے پر بھی مکمل اتفاق کیا گیا۔
وائس چیئرمین مجلسِ وحدت مسلمین سید احمد اقبال رضوی، سیکرٹری سیاسیات، اسدعباس نقوی ،سید محسن شہریار سمیت اطلاعات و نشریات کے انچارج مظاہر شگری بھی وفد کا حصہ تھے۔

مزید پڑھیے

Most Popular