
اسلام آباد: مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس بلامقابلہ سینیٹر منتخب ہوگئے۔علامہ ناصر عباس سمیت 12 امیدواروں نے پنجاب کی سات جنرل نشستوں کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔ کاغذات نامزدگی واپس لینے کے آخری دن ولید اقبال، شہزاد وسیم ، اعجاز منہاس، مصدق ملک اور عمر چیمہ سمیت پانچ امیدواروں نے کاغذات واپس لے لیے جس کے بعد 7 جنرل نشستوں پر 7 امیدوار ہی میدان میں رہ گئے تھے اور وہ تمام بلامقابلہ منتخب ہوگئے جس میں محسن نقوی، پرویز رشید، طلال چوہدری، احد چیمہ۔ حامد خان اور ناصر محمود شامل ہیں۔


































