
لاہور : متحدہ قرآن بورڈ پنجاب میں شیعہ مکتب فکر کی چارشخصیات کو شامل کیا گیا ہے جن میں سے تین علماء کرام کاتعلق مجلس وحدت مسلمین پاکستان سے ہے ان میں ایم ڈبلیو ایم کے سابق مرکزی رہنماء و سیکریٹری جنرل پنجاب مولانا مبارک علی موسوی، رکن شوریٰ عالی مولانا حسنین عباس گردیزی، مرکزی رہنماء شعبہ خواتین معصومہ نقوی شامل ہیں جبکہ جامعہ بعثت پاکستان کے مولانا حافظ حیدر نقوی بھی 28 رکنی بورً کاحصہ ہیں۔ بورڈ کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھا کہ متحدہ قرآن بورڈ کے ممبران کی تعیناتی میں میرٹ کو یقینی بنایا گیا ہے، قرآن بورڈ میں قرآن مجید کے ماہرین شامل ہیں، جنہوں نے کلام الہیٰ پر کام کیا ہے، قواعد کے مطابق پہلی بار چاروں اسلامی مکاتب فکر کی ماہر خواتین ممبران بھی شامل کی گئی ہیں۔


































