
کراچی : بانی انقلاب اسلامی آیت اللہ خمینیؒ کی اپیل پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسلمان فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے آج یوم القدس منائیں گے۔ قبلہ اول کی آزادی کے حق میں ریلیاں نکالی جائیں گی، اسرائیلی بربریت کا شکار فلسطینیوں کی حمایت میں تقاریب ہوں گی۔ سب سے بڑی ریلی ایرانی دارالحکومت تہران میں نکالی جائے گی جس میں صدر سمیت دیگر فوجی اور سول حکام شریک ہوں گے۔
کراچی میں یوم القدس کی ریلی نمائش چورنگی سے تبت سینٹر تک نکالی جائے گی۔ مختلف تنظیمیں اور جماعتیں یوم القدس کے حوالے احتجاج، سیمینار اور تقاریب منعقد کریں گی۔


































