Mon Oct 26, 2026

لانا نسیبہ اقوامِ متحدہ کا سربراہ بننے کی کوشش سے گریٹر اسرائیل منصوبہ آگے بڑھا رہی ہیں، قالیباف پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے اعلیٰ حکام آج ایرانی قیادت سے ملیں گے فرانس میں مہنگائی کے خلاف مظاہرے، جھڑپوں کے بعد سینکڑوں مظاہرین گرفتار ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں تھے، آبنائے ہرمز پر ایران کو ویٹو پاور حاصل ہے، اوباما کا اعتراف جنگ بندی میں تمام محاذوں پر لڑائی مکمل بند ہونی ضروری ہے، عراقچی ایران نے امریکی ڈرون مار گرایا علاقائی سالمیت کے خلاف جارحانہ اقدام کا ناقابل تصور جواب دیں گے، قالیباف ٹرمپ کی اسرائیلی عوام سے نیتن یاہو کو ووٹ دینے کی اپیل ایران سے روسی سفارت کاروں اور جوہری ماہرین کے انخلا کی خبریں مسترد نئی جنگ کے اثرات تباہ کن ہوں گے، خطے کا جغرافیہ تبدیل ہو جائے گا، جنرل محبی امریکا اور اسرائیل کے خلاف ایران کی حمایت اخلاقی فریضہ ہے، اسلامک ریزسٹنس اِن عراق ولی امر مسلمین کی بدعنوانی کے خلاف فیصلہ کن کارروائی اور جنگی نقصانات کے معاوضے کے حصول کی ہدایت اسرائیل کیلئے امریکی امداد کے خاتمے کا وقت آنے والا ہے، نیتن یاہو 30 جون تک تمام ہتھیار ریاستی کنٹرول میں لانے کا ہدف ہے، عراقی وزیراعظم امریکی بحری جہازوں کو دوبارہ خلیجِ فارس میں داخل نہیں ہونے دیں گے: ایرانی فوج

روزانہ کی خبریں

مسلم شدت پسند برطانیہ کی سلامتی کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہے، وزیر داخلہ

لندن: برطانوی وزیرداخلہ سویلا بریورمین نے خبردارکیا ہے کہ مسلم شدّت پسند اب بھی برطانیہ کی قومی سلامتی کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہیں۔ سویلا بریورمین نے انسداد دہشت گردی کی حکمت عملی کا مسودہ مرتب کرلیا جس کا اعلان وہ رواں ہفتے کریں گے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق سیکریٹری داخلہ نے اپنے مسودہ میں لکھا ہے کہ القاعدہ اور داعش اب بھی برطانیہ پر حملے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں گذشتہ دنوں برطانیہ میں ایک عوامی اجتماع پر داعش کی دہشت گردی کی منصوبہ بندی کو ناکام بنا دیا گیا تھا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اسوقت بھی انسداد دہشت گردی فورسز 800 کے قریب دہشت گردی سے متعلق براہ راست کیسز کی تحقیقات کررہی ہیں۔ گذشتہ سال دہشت گردی سے متعلق جرائم کے لیے 169 گرفتاریاں کی گئیں۔ سویلا بریورمین نے لکھا کہ اسلامی شدت پسندی برطانیہ کی خفیہ ایجنسی ایم آئی 6 کےکیسز کی فہرست کا اب بھی تین چوتھائی حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی دہشت گردی ایک بڑا خطرہ بنی ہوئی ہے اور یہ بالکل غیر متوقع ہوتی ہے، جس کا پہلے سے پتہ لگانا اور پھر تفتیش کرنا مشکل ہو رہا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular