
بغداد : عراق کے سینئر مذہبی رہنما اور صدر دھڑے کے سربراہ مقتدی صدر نے وزیر اعظم مصطفی الکاظمی پر ناکام قاتلانہ حملے کی تحقیقات منظر عام پر لانے کا مطالبہ کردیا۔ ایک بیان میں مقتدیٰ الصدر نے خبردار کیا کہ اگر ان کے مطالبے کو نہ مانا گیا تو وہ تحقیقات کو فاش کر دیں گے۔ وزیر اعظم کے گھر پر جو حملہ ہوا وہ واضح جارحیت اور ملک کے اقتدار اعلی کی کھلی خلاف ورزی تھی۔ یہ ملک میں فتنہ فساد پیدا کرنے اور پورے عراق کی سیکیورٹی کو درہم برہم کرنے کی کوشش تھی۔ اب اس مسئلے کی تحقیقات کو منظر عام پر لانے اور اس کارروائی کو انجام دینے والے دہشت گردوں کی گرفتاری اور انہیں مناسب سزائیں دینے کی ضرورت ہے۔


































