
غزہ : مجاہدین کے حملوں نے صیہونی فوج کی نیندیں اڑادیں۔ القسام بریگیڈ کے ترجمان نے بتایا کہ ایک ہفتے میں صیہونی فوج کیخلاف 52 آپریشن کئے گئے جس میں بائیس صیہونی فوجی ہلاک اور کئی زخمی ہوئے جبکہ 42 فوجی گاڑیاں تباہ کردی گئیں۔ اسرائیلی فوج نے غزہ میں زمینی آپریشن میں 186 فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ قابض فوجیوں نے ایک مکان کو مسمار کیا، سرنگ کے چار داخلی راستوں کو تباہ کیا، بارودی سرنگوں کا صفایا کیا جبکہ مجاہدین نے ایک ہیلی کاپٹر پر زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل داغے۔


































