
غزہ : القسام بریگیڈ نے غاصب صیہونی فوجیوں کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایک مرکاوا ٹینک تباہ اور 15 صیہونی فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کردیا ہے۔ القسام بریگيڈ نے کہاکہ مجاہدین نے جنوبی غزہ کے شہر خان یونس کے علاقے عبسان الکبیرہ میں صیہونی حکومت کے ایک مرکاوا ٹینک کو ال یاسین 105 میزائل سے نشانہ بناکر تباہ کردیا۔ اسی علاقے میں ایک اور کارروائی میں، غاصب فوجیوں کے درمیان بم کا دھماکہ کرکے پندرہ فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کردیا گیا ہے۔


































