Sun Oct 25, 2026

نئی جنگ کے اثرات تباہ کن ہوں گے، خطے کا جغرافیہ تبدیل ہو جائے گا، جنرل محبی امریکا اور اسرائیل کے خلاف ایران کی حمایت اخلاقی فریضہ ہے، اسلامک ریزسٹنس اِن عراق ولی امر مسلمین کی بدعنوانی کے خلاف فیصلہ کن کارروائی اور جنگی نقصانات کے معاوضے کے حصول کی ہدایت اسرائیل کیلئے امریکی امداد کے خاتمے کا وقت آنے والا ہے، نیتن یاہو 30 جون تک تمام ہتھیار ریاستی کنٹرول میں لانے کا ہدف ہے، عراقی وزیراعظم امریکی بحری جہازوں کو دوبارہ خلیجِ فارس میں داخل نہیں ہونے دیں گے: ایرانی فوج پاکستان، برطانیہ، فرانس سمیت 8 ملکوں کا مشرق وسطیٰ میں تنازعات کے سفارتی حل پر زور اردن، گرجا گھر میں فائرنگ سے 7 افراد ہلاک، 20 زخمی پاکستان اور سعودیہ نے مکہ معاہدے کی توثیق کے مراحل مکمل کرلیے، دفترخارجہ یمن پر سعودی اور اتحادی فورسز کے حملوں میں 9 شہری جاں بحق امریکا نے اسرائیل کے فضائی دفاعی نظام پر اپنے ٹیکس دہندگان کے 11 ارب ڈالر پھونک دیے، عراقچی الخلیل میں چیک پوسٹ پر حملے میں 2 اسرائیلی فوجی ہلاک، 3 زخمی اربوں ڈالر خرچ ہوگئے جنگ سے امریکا کو کیا ملا؟ ، امریکی سینیٹرز ایران پر حملہ ہوا تو انٹرنیٹ اور مواصلاتی نظام کی لائنیں تباہ کردیں گے، رحیم صفوی یورپ میں مظاہروں میں شدت: فرانس میں مرکزی طلبہ یونین کی ہفتہ کو احتجاجی ریلیوں کی کال

روزانہ کی خبریں

محرم الحرام کی مجالس تربیت اور کردار سازی کا ذریعہ ہیں، علامہ جان علی شاہ کاظمی

قم : معروف عالم دین علامہ سید جان علی شاہ کاظمی نے محرالحرام کی مجلسوں کو تربیت اور کردارسازی کا ذریعہ قرار دیا اور جوانوں کو ازدواجی زندگی میں حسینی اہداف اور عاشورائی دستورالعمل کی پیروی کی تلقین کی۔ حرم حضرت معصومہ علیہا السلام کے صحن فاطمیہ میں عشرہ محرم کی مجالس سے خطاب میں عالم اسلام کی گوں ناگوں مشکلات ذکر کرتے ہوئے اقتصادی چیلینجز کو سب سے اہم قرار دیا اور اس سلسلے میں دنیا بھر کے 50 کروڑ شیعیان حیدار کرار کو عوامی سطح پر نجف، کربلا، قم اور مشہد کے عتبات عالیہ کے ساتھ اقتصادی شراکت داری کے ذریعے موثر اقتصادی نظام تشکیل دینے کی تجویز پر غور کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ حجت الاسلام مولانا جان علی شاہ کاظمی نے پیروان اہل بیت علیہ السلام کی عالمی ڈیجیٹل کرنسی کی تجویز کے عملی فائدے پر بھی روشنی ڈالتے ہوئے بین الحکومتی چینل سے ہٹ کر خالص عوامی بنیادوں پر مومنین کے درمیان مستحکم رابطے کا نظام العمل وضع کرنے کو بھی وقت کا اہم تقاضا قرار دیا۔ انہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران پر عائد امریکی ناجائز پابندیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ امریکی 30 کروڑ آبادی رکھتے ہیں جب کہ شیعیان اہل بیت دنیا بھر میں 50 کروڑ کے لگ بھگ ہیں جو کہ نظام مرجعیت کے سائے تلے اقتصادی رابطے کا نظام وضع کرتے ہوئے امریکی مصنوعات کا بائیکاٹ کرکے امریکا پر پابندی لگا سکتے ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular