Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

عزاداری آئنی حق ہے، رکاوٹ برداشت نہیں کریںگے، علامہ ساجد نقوی

لاہور :سربراہ شیعہ علماء کونسل علامہ سید ساجد علی نقوی نے گذشتہ روز علماء و ذاکرین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ اجتماع نمائندہ اجتماع ہے اس میں جو قراردادیں اٹھائی گئی ہیں وہ بہت اہمیت رکھتی ہیں۔ کسی مسلک کی طرف سے عزاداری کے حوالے سے کوئی منفی بات ہم تک نہیں پہنچی۔ تمام مسالک کے ساتھ ہمارا اتحاد قائم ہے اور ہم اتحاد کے بانیوں میں سے ہیں۔ عزاداری سید الشہداء علیہ السلام ہمارے مقدسات میں سے ہے۔ ہم مسالک کے مقدسات کا احترام کرتے ہیں اور وہ ہمارے مقدسات کا احترام کرتے ہیں ۔ علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ کہتے ہیں اُوپر سے حکم آیا ہے کہ مجلس نہیں ہوگی تو عزادار کا جواب یہ ہے کہ مجھے اس سے بھی اوپر سے حکم ہے کہ یہ مجلس ہو کر رہے گی۔ محاذ آرائی کے ہم قائل نہیں ہیں، ہم مہذب شہری ہیں اور آئین کو جانتے ہیں، فتنہ انگیزی اسلام کی رو سے درست نہیں ،قانون کی رو سے بھی درست نہیں البتہ اپنے حق سے کبھی دستبردار نہیں ہونگے۔ لاہور ہائیکورٹ بھی کہہ چکا کہ مذہب کا اظہار کرنا ،مذہب پر عمل کرنا ، مذہب کی تبلیغ کرنا اس میں ہر شخص آزاد ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular