Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

عزاداری آئینی و قانونی حق ہے، محدودیت سے گریز کیا جائے، شیعہ علماء کونسل

اسلام آباد: شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی نے واضح کیا ہے کہ عزاداری آئینی و قانونی حق ہے، محدودیت سے گریز کیا جائے۔ چار دیواری کے اندر مجالس و محافل کے انعقاد پر بانیان کیخلاف مقدمات کا اندراج غیر آئینی اقدام ہے، یہ سلسلہ روکا جائے۔ توازن کی غیر منصفانہ و ظالمانہ پالیسی کے تحت علماء و ذاکرین عظام، خطباء حضرات اور معتدل مزاج شخصیات پر مختلف اضلاع میں داخلے پر پابندی اور زبان بندی سے اجتناب لازم ہے، انتظامیہ کی جانب سے مجالس و جلوس عزا پر بلاجواز پابندی حتیٰ کہ چار دیواری کے اندر مجالس پر پابندی، جلوسوں میں رکاوٹ، محدودیت، بانڈ فلنگ اور این او سی جیسی شرائط عائد کرنے اور مختلف حیلے بہانے بنا کر مجالس و جلوسوں میں رکاوٹ ڈالنے سے باز رکھا جائے، امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کیلئے مثبت، سنجیدہ فکر اور معتدل مزاج افراد کی خدمات حاصل کی جائیں۔ انہوں ںے کہا کہ عشروں سے روایت رہی ہے کہ ”یکم محرم تا 10 محرم“ وسیع پیمانے پر الیکٹرانک میڈیا پر پروگرامز نشر اور پرنٹ میڈیا پر آرٹیکلز شائع ہوتے تھے، لیکن کچھ عرصہ سے محرم الحرام کے حوالے سے انتہائی محدودیت دیکھی جا رہی ہے، لہذا سابقہ مثبت روایت کو برقرار رکھنے کی تلقین کی جائے، علاوہ ازیں ملک بھر میں بجلی کی ترسیل کو یقینی بنایا جائے تاکہ ملک دشمن، دہشتگرد اور شرپسند عناصر ناجائز فائدہ نہ اٹھا سکیں.

مزید پڑھیے

Most Popular