
کراچی : امام زادہ عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر 28 صفر کو ان کے جد امام حسن مجتبٰی (ع) کی شہادت اور رسول اکرم (ص) کی وفات کی مناسبت سے مجالس عزا کااہتمام کیا گیا، مردوں اور خواتین کی علیحدہ علیحدہ مجالس منعقد کی گئیں، اِن مجالسِ عزا میں شرکت کیلئے گلشنِ عباس شریف آباد سے فری ٹرانسپورٹ کا اہتمام کیا گیا تھا، دیگر علاقوں سے آنیوالے مومنین و مومنات نے بھرپور شرکت کی، عزاداروں میں تبرک بھی تقسیم کیا گیا۔


































