
راولپنڈی : درہ آدم خیل میں انتہائی مطلوب دہشت گرد کمانڈر ظفر عرف ظفری اپنے دو ساتھیوں سمیت سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہوگیا۔ 16 اور 17 جون کی رات سیکیورٹی فورسز نے انتہائی جامع منصوبہ بندی کے تحت خفیہ معلومات کی بنیاد پر کیے گئے آپریشن میں ٹی ٹی پی کے ایک انتہائی مطلوب دہشت گرد کمانڈر ظفر خان عرف ظفری ولد غلام صدیق کو درہ آدم خیل میں 2 دیگر دہشت گردوں سمیت مار دیا۔ ہلاک دہشت گرد ظفری درہ آدم خیل کے گاؤں ملان کا رہائشی تھا اور 22 مئی کو افغانستان کے صوبے ننگر ہار سے پشاور پہنچا۔ دہشت گرد ظفری تحریک طالبان افغانستان (ٹی ٹی اے) کا سابقہ ممبر بھی رہا اور پاکستان میں 26 گرنیڈ حملوں میں ملوث رہا۔


































