
ماسکو: روس نے ماسکو میں کنسرٹ پر حملے میں ملوث ہونے کے داعش کے دعویٰ کو تسلیم کرنے سے انکار کردیاہے۔ کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے حملے میں داعش کے مبینہ کردار سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ تفتیش ابھی جاری ہے، ابھی تک کوئی مربوط ثبوت سامنے نہیں آئے، ہم صرف ابتدائی اعداد و شمار کے بارے میں بات کر رہے ہیں۔ امریکا نے بھی دعویٰ کیا تھا کہ حملے کی منصوبہ بندی داعش نے کی تھی تاہم روس اسے ماننے پر تیار نہیں روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زخاروف نے امریکی دعوے کے بارے میں شکوک و شبہات کا اظہار کیا اور حملہ آوروں کو انتہا پسند گروپ کا حصہ قرار دینے کے پیچھے خفیہ مقاصد کی نشاندہی کی۔ انہوں نے وائٹ ہاؤس سے سوال کیا کہ کیا آپ کو یقین ہے کہ یہ داعش ہے؟ کیا آپ اس کے بارے میں دوبارہ سوچ سکتے ہیں؟۔ انہوں نے سوویت دور میں افغانستان میں جنگجوؤں کے ساتھ ماضی میں امریکی شمولیت کا حوالہ دیا۔


































