Mon Oct 12, 2026

ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی

روزانہ کی خبریں

افغانستان کی انسانی ہمدردی کی امداد میں ایک ارب ڈالر سے زیادہ کٹوتی

نیویارک: طالبان حکومت کے خواتین مخالف اقدامات کے باعث اقوام متحدہ نے افغانستان کے لیے انسانی ہمدردی کی امداد میں ایک ارب ڈالر سے زیادہ کی کمی کر دی ہے۔ اقوام متحدہ نے رواں سال مارچ میں افغانستان کے لیے انسانی ہمدردی کی امداد سے متعلق ایک منصوبے میں 4 ارب 60 کروڑ ڈالر کے عطیات کی اپیل کی تھی۔ طالبان حکام کے خواتین کی تعلیم اور کام کرنے کےحق پر تنازع کے باعث عطیہ دہندگان نے فنڈنگ میں کمی کردی جس کی وجہ سے اقوام متحدہ امداد میں کٹوتی پر مجبور ہوگیا۔ نظرثانی شدہ فنڈنگ کی اپیل اب 3 ارب 20 کروڑ ڈالر رہ گئی۔ اقوام متحدہ کے نظر ثانی شدہ منصوبے کا مقصد جون اور دسمبر 2023 کے درمیان 2 کروڑ افغان باشندوں کو کئی شعبوں میں امداد فراہم کرنا ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے گذشتہ روز کہا تھاکہ طالبان کی پابندیاں افغانستان میں انسانی ہمدردی کے بحران میں ایک کردار ادا کر رہی ہیں اور نتائج کی ذمہ داری طالبان قیادت پرعائد ہوتی ہے۔ افغانستان میں کام کرنے والی ایک بین الاقوامی این جی او سیو دی چلڈرن نے خبردار کیا ہےکہ فنڈنگ کی فوری فراہمی کے بغیر ملک کو قحط جیسی صورتحال کا سامنا ہو سکتا ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular