Thu Oct 15, 2026

ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ

روزانہ کی خبریں

48 سے زائد بین الاقوامی کمپنیاں قابض اسرائیل کی درندگی کے منصوبے میں معاونت کر رہی ہیں: اقوام متحدہ

نیویارک : اقوام متحدہ کی نمائندہ فرانسسکا البانیز نے صیہونی حکومت کی جنگی کارروائیوں اور یہودی بستیوں کے قیام میں مدددگار اڑتالیس کمپنیوں کو بے نقاب کردیا۔ فرانسسکا البانیز نے امریکی کمپنیوں کے اسرائیل کے ساتھ تعاون کو نسل کشی کی مہم میں شامل ہونے کا نام دیا ہے۔ فرانسسکا البانیز کی تازہ ترین رپورٹ، جو جمعرات کو جنیوا میں ایک نیوز کانفرنس میں پیش کی جائے گی، جس میں 48 کارپوریٹ اداکاروں کے نام ہیں، جن میں سب سے زیادہ امریکا کی ٹیک کمپنیاں شامل ہیں۔ ان کمپنیوں میں مائیکروسافٹ ۔ گوگل کی پیرنٹ کمپنی الفابیٹ انکارپوریٹیڈ اور امیزون جیسی کمپنیاں شامل ہیں۔
تحقیقات کے حصے کے طور پر ایک ہزار سے زیادہ کارپوریٹ اداروں کا ڈیٹا بیس بھی ایک ساتھ رکھا گیا ہے۔
فرانسسکا البانیز نےکہا ہے کہ انہوں نے فلسطینی سرزمین کے حوالے سے 200 نکات پر مبنی رپورٹ مکمل کی ہے۔ رپورٹ میں کمپنیوں کو متنبہ کیا گیا ہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ تعاون روک دیں۔ کیونکہ انہیں بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کے الزامات کے تحت احتساب کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular