Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

24 گھنٹوں میں 3 لاکھ سے زائد فلسطینی شمالی علاقوں میں پہنچ گئے

غزہ : غزہ میں چوبیس گھنٹوں کے دوران تین لاکھ سے زائد فلسطینی شمالی علاقوں میں پہنچ گئے. سڑکوں پر پیدل اور گاڑیوں سے سفر کرنے والوں کی قطاریں لگ گئیں۔ غزہ کے سرکاری میڈیا آفس کے مطابق تین لاکھ سے زائد فلسطینی الرشید اور صلاح الدین اسٹریٹس کے راستے غزہ اور شمالی گورنری میں واپس پہنچ چکے ہیں۔ میڈیا آفس نے کہاہے کہ واپس آنے والوں کے ساتھ ساتھ پہلے سے موجود لوگوں کیلئے فوری طور پر ایک لاکھ پینتیس ہزار خیموں کی ضرورت ہے۔ ان علاقوں میں اسرائیلی قابض فوج کی طرف سے تباہی 90 فیصد سے تجاوز کر گئی ہے۔
اقوام متحدہ نےکہا ہے کہ لوگ واپس آرہے ہیں لیکن کسی قسم کی سہولیات موجود نہیں ہیں۔ فوری طور پر پانی۔ خوراک اور سر چھپانے کیلئے سائبانوں کا انتظام کرنا ہوگا۔
ادھر فلسطینی ہلال احمر نے گھروں کو واپس آنے والے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ شمالی غزہ میں جنگ کی باقیات سے دور رہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular